7 نومبر 2026 - 10:20
صہیونیوں نے الخلیل میں حرمِ ابراہیمیؑ مسلمانوں کے لیے بند کر دیا

اسرائیلی حکام نے گزشتہ روز جمعہ ایک جارحانہ اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع مقدس حرمِ ابراہیمیؑ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

اہلِ بیت(ع) انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، خبر رساں ادارے واع نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس فوجی اقدام کے بعد مسلمان نمازیوں کے حرم میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی دوران یہودی تہواروں کے آغاز کے ساتھ ہی ہزاروں صہیونی آبادکار اس مقدس مقام کے صحنوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

حرمِ ابراہیمیؑ کے منتظم معتز ابو سنینہ نے خبر رساں ادارے اناطولیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے یہودی تہواروں کی تقریبات کے بہانے اس مقدس مقام کو عارضی طور پر مسلمان نمازیوں کے لیے بند کر دیا ہے اور اسے آبادکاروں کے حوالے کر دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha